لیاری 35، چرچ میں چوری کا واقع، لوگوں کی پولیس سے مدد کی اپیل
پولیس اور اعلیٰ حکام سے درخوست ہے کہ ان کو گرفتار کیا جائے اور کڑی سزا دی جائے۔ علاقہ مکین
لیاری 35، چرچ میں چوری کا واقع، لوگوں کی پولیس سے مدد کی اپیل
کراچی : سیکٹر 35 جس کو لیاری 35 بھی کہا جاتا ہے۔ وہاں موجود ایک چرچ میں چوری کا واقع پیش آیا۔ وہاں لوگوں کا کہنا تھا کہ چور گلی میں موجود دروازے کا لاک توڑ کر چرچ میں داخل ہوا۔ جس کے بعد اس نے وہاں کے پردے میں سامان جمع کرنا شروع کردیا۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ چور جو علاقہ کا ہی رہائشی ہے. اس نے چرچ کو بند دیکھ کر یہ قدم اٹھایا ہے اور اس نے چرچ کا گلہ، چرچ میں موجود تمام الیکٹرک کی تاریں، پنکھے، جنریٹر اور دیگر چیزیں چرائی ہیں۔ ایک خاتون نے جو سامنے والے مکان میں رہتی ہیں انہوں نے دیکھا تو شور مچایا۔ جس پر وہ وہاں سے بھاگ گیا۔ تقریبا تمام سامان مل گیا ہے لیکن چرچ کے گلہ کے ساتھ کچھ چیزیں ابھی بھی غائیب ہیں۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقہ کی پولیس اور اعلی حکام ہمیں انصاف دلائیں اور ایسے لوگوں کو جلد از جلد پکڑ کر کڑی سزا دلوائیں۔