مئی 7، 2024 سے شروع ہونے والے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری۔
سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں جبکہ جنرل گروپ کے امتحانات دوپہر کی شفٹ میں لئے جائیں گے۔
مئی 7، 2024 سے شروع ہونے والے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری۔
کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ 7 مئی 2024 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا امتحانی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔ چئیرمین سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلبا و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ بھی جلد جاری کردئیے جائیں گے۔ جبکہ پرائیویٹ طلبا و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جائیں گے۔
شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آخری پرچہ 31 مئی کو ہوگا۔
