Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی کے تمام علاقوں میں یکساں بنیاد پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

آئندہ سال کے بجٹ میں تمام ٹاؤنز میں ترقیاتی منصوبے کے لیے رقم مختص کی جائے گی، مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

0

کراچی کے تمام علاقوں میں یکساں بنیاد پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی : مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کازیر تعمیر مارٹن کوارٹرز، رحمانی مسجد کا دورہ۔ سٹی کونسلرز یاسمین بٹ، سیدہ بلقیس فاطمہ، پیپلز پارٹی کی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سیدہ اقربہ فاطمہ اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، نے کہا کہ سڑک معیاری اور پائیدار بنائی جائے۔ کراچی کے تمام علاقوں میں یکساں بنیاد پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ آئندہ سال کے بجٹ میں تمام ٹاؤنز میں ترقیاتی منصوبے کے لیے رقم مختص کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کام پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے لئیے صرف باتیں بنانے والوں کا انجام عوام کے سامنے ہے۔ کراچی کا انفراسٹرکچر، سڑکیں اور اسڑیٹ لائیٹس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments
Loading...