ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث مفرور و مطلوب ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس نے سیکٹر ایل 1 چھتری چوک کے قریب کاروائی کرکے دو موٹرسائیکل سوار ملزمان کو گرفتار کیا۔
ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث مفرور و مطلوب ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
کراچی : ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث مفرور و مطلوب ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم راجن تھانہ اے وی سی سی کے مقدمہ الزام نمبر 135/2023 بجرم دفعہ 23(آئی)اے میں مفرور و مطلوب تھا۔ پولیس نے سیکٹر ایل 1 چھتری چوک کے قریب کاروائی کرکے دو موٹرسائیکل سوار ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 05 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے زیراستعمال برآمدہ موٹرسائیکل بھی اسلحہ کے زور پر تھانہ سرجانی کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔ واردات/موٹرسائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 584/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی میں درج ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں ادریس ولد محمد جوہر اور راجن ولد شاہ نواز شامل ہیں۔