میو نسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ماجد علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف،وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر سے تفصیلی ملاقات۔
میو نسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ماجد علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
کراچی: میو نسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ماجد علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر سے ملاقات کی۔ منتخب نمائندوں نے میونسپل کمشنر ماجد علی کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ملاقات میں دفتری اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میونسپل کمشنر ماجد علی نے نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف محکموں کا دورہ کیا اورافسران و ملازمین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکموں کے باہمی اشتراک سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی باآسانی ممکن ہوسکتی ہے۔ اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل کو حل کرنے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔منتخب نمائندوں کی مشاورت سے نیو کراچی ٹاؤن میں موجود مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری کو انشاء اللہ پورا کریں گے،انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے یہ موقع دیا ہے کہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کے درینہ مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
بعد ازاں میو نسپل کمشنر ماجد علی نے نیو کراچی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور وہاں موجودمحکمے کے افسران و اساتذہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر میونسپل کمشنر ماجد علی کو محکمہ تعلیم میں موجود مسائل سے آگاہی فراہم کی گئی اور اسکولز کی خستہ حال عمارتوں کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ماتحت چلنے والے اسکولز کی عمارتوں کی ازسر نو تعمیر جدید تقاضوں کے مطابق ہونی چاہئے تاکہ طلباء و طالبات کو بہترتعلیمی ماحول فراہمی ممکن ہوسکے۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر ماجد علی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ماتحت اسکولز کی عمارتوں کے مرمتی کام اور تزین و آرائش کے حوالے سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے جلد ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔
ماجد علی نے کہا کہ بلدیاتی اسکولز میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے جدید خطوط پر استوار کرنا پڑے گا۔ایجوکیشن کے افسران و اساتذہ اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کریں تاکہ آج کے نونہال تعلیم حاصل کرکے پاکستان کی بھاک دوڑ سنبھال سکیں۔