حق پرست اراکین اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
حق پرست اراکین اسمبلی روزانہ کی بنیاد پر ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس میں عوامی مسائل سننے کیلئے موجود ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
حق پرست اراکین اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل سننے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس میں موجود ہوتے ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب ہونے والے فعال اور قابل عوامی نمائندے اپوزیشن میں ہونے کے باجود عوامی مسائل حل کرنے کیلئے شب و روز مصروف ہیں اور عوامی حمایت اور معاونت سے شہری علاقوں کہ کئی بنیادی مسائل حل کئے جاچکے ہیں۔
ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد روزانہ حق پرست اراکین اسمبلی کے علاقائی آفس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس میں اپنے منتخب عوامی نمائندوں کے پاس اپنے مسائل لیکر آتے ہیں جن میں پانی، بجلی، گیس، صفائی جیسے بنیادی مسائل بھی شامل ہوتے ہیں۔
حق پرست اراکین اسمبلی کی جانب سے عوامی مسائل سننے کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوام اپنے علاقے کے مسائل لیکر روزانہ شام 5بجے سے رات10بجے تک ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس میں قائم عوامی کمپلین سیل آکر اپنے متعلقہ عوامی نمائندے کا اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں۔