Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جب تک ہم اپنے حق کے لیے نہیں نکلیں گے ظالم اسی طرح ہم پر ظلم کرتے رہیں گے۔ تاجر رہنما

حکمرانوں نے تمام حدیں پار کردی ہیں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے انبار لگا دیے ہیں۔ تاجر رہنما

0

جب تک ہم اپنے حق کے لیے نہیں نکلیں گے ظالم اسی طرح ہم پر ظلم کرتے رہیں گے۔ تاجر رہنما

کراچی : گلشن اقبال کے تاجر رہنما جاوید اختر کا جماعت 3کے تحت حکومت اور آئی ایم ایف کے تیار کردہ ظالمانہ، عوام تاجر دشمن بجٹ،مہنگائی اور بجلی، گیس و پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ریگل چوک صدر پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔

انہوں نے کہا کہ کراچی: بجٹ میں بنیادی خرابی یہی ہے کہ یہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بنایا گیا ہے۔ کراچی: آئی ایم ایف کی تاریخ یہی ہے کہ جہاں جہاں یہ گیا اس ملک کو دیوالیہ کیا۔ حکمرانوں کی آنکھوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں۔ ہم حکومت کو اصلاحی نظام کے ذریعے مجبور کریں گے کہ مہنگائی ختم کریں اور ڈالر کی قیمت نیچے لائیں۔ ہمارے حکمرانوں نے ڈالر کے حصول کے لیے قوم کو فقیر بنادیا ہے۔ ہم اسلامی معاشی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کریں گے۔ ہم ملک کو سود کی لعنت سے آزاد کروائیں گے۔

بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شریف میمن کا جماعت 3کے تحت حکومت اور آئی ایم ایف کے تیار کردہ ظالمانہ، عوام تاجر دشمن بجٹ،مہنگائی اور بجلی، گیس و پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ریگل چوک صدر پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔

انہوںنے کہا کہ ہمارے ہی حکمرانوں نے کراچی کے عوام پر کے الیکٹرک کو مسلط کیا گیا ہے۔ تاجروں کو ریلیف دینے کے لیے ٹیکس فری کرنا چاہیئے تھا لیکن انہوں نے تاجروں پر ٹیکس عائد کیا ہے۔ ہمیں 6 ماہ تک ٹیکس فری کیا جائے اور ریلیف دیا جائے۔ ہم 15 دن کا وقت دے رہے ہیں اگر ہمیں 6 ماہ تک ٹیکس فری نہ کیا گیا تو ہم بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے۔

لانڈھی بابر مارکیٹ ٹریڈرز کے رہنما راشد علی کا جماعت 3کے تحت حکومت اور آئی ایم ایف کے تیار کردہ ظالمانہ، عوام تاجر دشمن بجٹ،مہنگائی اور بجلی، گیس و پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ریگل چوک صدر پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنے حق کے لیے نہیں نکلیں گے ظالم اسی طرح ہم پر ظلم کرتے رہیں گے۔ حکمرانوں نے تمام حدیں پار کردی ہیں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے انبار لگا دیے ہیں۔ ہمیں سول نافرمانی کی طرف مجبور نہ کیا جایے۔ ہم اپنے جائز مطالبات منظور کروانا چاہتے ہیں۔ ملک میں طبقہ اشرافیہ مفت بجلی ،پیٹرول اور مراعات حاصل کررہاہے اور عوام کو دبایا جارہا ہے۔

طارق روڈ ایسوسی ایشن کے رہنما اعظم کا جماعت 3کے تحت حکومت اور آئی ایم ایف کے تیار کردہ ظالمانہ، عوام تاجر دشمن بجٹ،مہنگائی اور بجلی، گیس و پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ریگل چوک صدر پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔

انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور ظالمانہ بجٹ صرف جماعت اسلامی کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ دنیا میں واحد ادارہ ہے جہاں زیادہ یونٹ استعمال کرنے پر ریٹ ڈبل ہوجاتے ہیں۔ ملک کی معیشت تباہ حال ہے اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل رہا ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مسائل حل کریں

لیاقت آباد ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما بابر بنگش کا جماعت 3کے تحت حکومت اور آئی ایم ایف کے تیار کردہ ظالمانہ، عوام تاجر دشمن بجٹ،مہنگائی اور بجلی، گیس و پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ریگل چوک صدر پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ ووٹ دے کر جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے۔ اسی طرح کراچی کے عوام تمام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر بجلی ، پیٹرول اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ہمیں ظلم کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھانا ہوگی۔ آج صورتحال یہ ہے کہ مارکیٹ اور بازاروں میں سناٹا ہے لیکن کے الیکٹرک کے دفاتر میں رش ہے۔ ظلم کی انتہا ہے کہ کے الیکٹرک کے بل میں ظالمانہ ٹیکس لگا دیے گئے ہیں۔ کراچی کے عوام کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ عوام کی حقیقی جماعت صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی ہے۔

Comments
Loading...