Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کورنگی ٹاؤن میں ماہ آزادی کی مناسبت سے کلین اینڈ گرین کورنگی مہم کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔ احمد رضا

کوشش ہے کہ تمام پارکس ، گرین بیلٹس و دیگر کو مکمل آباد کریں۔ احمد رضا

0

کورنگی ٹاؤن میں ماہ آزادی کی مناسبت سے کلین اینڈ گرین کورنگی مہم کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔ احمد رضا

کراچی : سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی ضلع کورنگی و چیئرمین یوسی8 احمد رضا نے ٹاون چئیرمین کورنگی کی جانب سے شروع کردہ شجر کاری مہم کا یوسی8 میں آغاز کردیا۔ چیئرمین یوسی8 نے 16000 روڈ گرین بیلٹ پر ناریل کا پودہ لگایا۔

احمد رضا نے کہا کہ ٹاون چئیرمین کورنگی محمد نعیم شیخ کی ہدایت پر کورنگی ٹاؤن میں ماہ آزادی کی مناسبت سے کلین اینڈ گرین کورنگی مہم کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ تمام منتخب بلدیاتی نمائندے اپنی اپنی حدود میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں شجرکاری کررہے ہیں۔ کوشش ہے کہ تمام پارکس ، گرین بیلٹس و دیگر کو مکمل آباد کریں۔ یوم آزادی کی خوشی میں ہم یکم اگست سے پرچم تقسیم کرنے کی مہم کا بھی آغاز کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کو شاندار طریقے سے منا کر ہم ملک دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم شانہ بہ شانہ اپنے ملک کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ ہم کورنگی ٹاؤن کی تمام مرکزی شاہراہوں کو سجا رہیں ہیں، ہر گھر پر پاکستان کا پرچم لہرائیں گے۔ پوری قوم کا واضح اعلان ہے کہ ہم سب مل کر ہر اندرونی اور بیرونی سازش کو ناکام بنائیں گے اور اس مملکت خداداد کو خوشحال اور مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 14 اگست بھرپور طریقے سے منا کر دشمن کو واضح پیغام دیں گے کہ پوری قوم اپنے ملک کے اداروں کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کے آگے شیشہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ احمد رضا کے ہمراہ صدر یوسی حاجی فہیم میو، جنرل سیکرٹری راو عارف، کاشف ریاض و دیگر بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...