جماعت اسلامی نے کراچی میں احتجاجی دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔
دھرنا ہفتہ 3 اگست کو شام 5بجے گورنر ہاوس پر دیا جائے گا۔
جماعت اسلامی نے کراچی میں احتجاجی دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔
کراچی : جماعت اسلامی نے کراچی میں احتجاجی دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔ دھرنا ہفتہ 3 اگست کو شام 5 بجے گورنر ہاوس پر دیا جائے گا۔ دھرنے کا آغاز جامع مسجد خضراء سے 5 بجے ہوگا۔ گورنر ہاوس پر دھرنا راولپنڈی دھرنے کا تسلسل اور اس سے اظہار یکجہتی کے لیے دیا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسز،ظالمانہ سلیب سسٹم اور آئی پی پیز سے کیے گئے عوام دشمن معاہدے ختم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور تاجروں پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس واپس لیے جائیں۔ جاگیرداروں اور طبقہ اشرافیہ پر ٹیکس لگایا جائے۔ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے فارنزک آڈٹ کیا جائے۔ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور سستی بجلی فراہم کی جائے۔ گورنر ہاوس دھرنے کی نئی تاریخ کا فیصلہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ذمہ داران کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں جمعہ کو شہر بھر کی مساجد میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ کے فیصلے کا بھی اعادہ کیاگیا۔