Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کا ذمہ داران کے ہمراہ کڈنی ہل پارک کا دورہ

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جشن آزادی کی مرکزی تقریب کڈنی ہل پارک میں منعقد کی جائے گی

0

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کا ذمہ داران کے ہمراہ کڈنی ہل پارک کا دورہ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی نے یوم آزادی کی مرکزی تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں کراچی کے علاقے بہادرآباد میں واقع کڈنی ہل پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُن ہمراہ مرکزی کمیٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف شعبہ جات کے تنظیمی ذمہ داران موجود تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت 14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلے میں مرکزی تقریب کڈنی ہل پارک میں منعقد کی جارہی ہے جس میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے گی، اس سلسلے میں کراچی بھر سے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اور عوام اپنے اہل خانہ کے ہمراہ 14 اگست کو کڈنی ہل پارک آئیں گے، بعدازاں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما جشن آزادی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب فرمائیں گے۔

Comments
Loading...