Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس نے اغواء شدہ لڑکی کو بازیاب کرواکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے 18 سالہ آسمہ اور ان کے بھائی عثمان کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیا تھا۔

0

پولیس نے اغواء شدہ لڑکی کو بازیاب کرواکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی : تھانہ پیرآباد پولیس نے اغواء شدہ لڑکی کو بازیاب کرواکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے 18 سالہ آسمہ اور ان کے بھائی عثمان کو اسلحہ کے زور پر اغواء کیا تھا۔ ملزمان نے گھر سے اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور بھائی عثمان کو گاڑی سے اتار دیا۔ پولیس نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اغواء کار ذیشان ولد فضل خان کو گرفتار کیا۔

اغواء شدہ 18 سالہ آسمہ بنتِ طفیل کو بھی باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ ملزم سے اغواء/واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد۔ واردات میں استعمال ہونے والی ویگنار کار کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف اغواء اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

گرفتار ملزم کے فرار ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ ملزم قبل از بھی ڈکیتی اور اسلحہ کے 04 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔

Comments
Loading...