بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی ٹیوب ویلز مہنگے پڑ رہے ہیں۔ سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹیوب ویلز کی سولرائیزیشن پر اجلاس
چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ زرعی ترقی کیلئے حکومت اقدامات کرے۔ سید مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹیوب ویلز کی سولرائیزیشن پر اجلاس۔ اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری توانائی مصدق خان، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری زراعت رفیق برڑو اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی ٹیوب ویلز مہنگے پڑ رہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ زرعی ترقی کیلئے حکومت اقدامات کرے۔ ہم اسکیم بنا کر چھوٹے کاشتکاروں کو سولر ٹیوب ویلز کے لئے قرض دینگے۔ ایوریج سولر ٹیوب ویل کی لاگت 2 ملین روپے ہے۔ ٹیوب ویل کے لئے کتنا لون دیا جائے وزیر توانائی ناصر شاہ سفارش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کتنا لون دے اور کاشتکار خود کتنا ادا کریں، مکمل منصوبہ دیں۔ سندھ حکومت نے 24500 ٹیوب ویلز کی سولرائیزیشن کے لئے 1.07 بلین روپے مختص کئے ہیں۔ وفاقی حکومت بھی سولرائیزیشن پروگرامش روع کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت کے پروگرام کی تفصیلات بھی اگلے اجلاس میں فراہم کی جائیں۔ زرعی ترقی کے لئے محکمہ زراعت بھی اپنی سفارشات دیں۔