Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

رکن صوبائی اسمبلی جمال احمدنے گورنمنٹ بوائز اسکول 7ڈی2 میں ہونے والے “اقبال ڈے” کے پروگرام میں شرکت کی

اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے مرکزی رکن محمد فرحان بھائی اور سیکٹر بی کے سیکٹر آرگنائزر محمد عاشر بھائی بھی موجود تھے

0

رکن صوبائی اسمبلی جمال احمدنے گورنمنٹ بوائز اسکول 7ڈی2 میں ہونے والے “اقبال ڈے” کے پروگرام میں شرکت کی

کراچی : الیکشن کے بعد سے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے جمال احمد کی مقبولیت میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کی وجہ جمال احمد نے اپنے علاقہ کے مختلف گروپ جوائین کررکھے ہیں اور وہ وہاں عوامی مسائل کے اوپر عوام سے بات کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں سیکٹر 7 ڈی 2 میں موجود گورنمنٹ بوائز اسکول کی طرف سے موصول ہونے والی دعوت پر انہوں نے گورنمنٹ بوائز اسکول میں جاری اقبال ڈے کے پروگرام میں شرکت کی۔

جمال احمد نے گورنمنٹ بوائز اسکول 7ڈی2 میں ہونے والے “اقبال ڈے” کے پروگرام میں شرکت کی اور اسکول میں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں اسکول کی پرنسپل اور اساتذہ کے ہمراہ شجر کاری مہم بھی کی ۔اس موقع پر اے پی ایم ایس او کے مرکزی رکن محمد فرحان اور سیکٹر بی کے سیکٹر آرگنائزر محمد عاشر بھی موجود تھے

Comments
Loading...