جماعت اسلامی کی سیاست خدمت کی سیاست ہے اس جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں۔چیئرمین محمد یوسف
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کے دست مبارک سے انصار القریش کمیونٹی سینٹراور توحیدی مسجد روڈسیکٹر الیون ڈی کا افتتاح۔
جماعت اسلامی کی سیاست خدمت کی سیاست ہے اس جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں۔چیئرمین محمد یوسف
کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کے دست مبارک سے انصار القریش کمیونٹی سینٹراور توحیدی مسجد روڈسیکٹر الیون ڈی کا افتتاح۔اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر،یونین کمیٹی 09 ابو زر غفاری کے وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی،یونین کمیٹی کے اراکین،وارڈ کونسلر،ڈائریکٹر بی اینڈ آر اشفاق احمد،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر و دیگر ٹاؤن افسران،انصار القریش کمیونٹی سینٹر کے ممبران اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے افتتاح کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصار القریش اور توحیدی مسجد کے اطراف جو سڑکیں تعمیر ہوئی ہیں آج اس کی افتتاحی تقریب ہم سب کے لئے مُسرت کا باعث ہے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں ہم لوگوں کے مسائل کو حل کرکے ان کے چہرے پر خوشیاں بکھیررہے ہیں۔کچھ لوگوں کی یہ سوچ تھی کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے بھی ان علاقوں میں ترقیاتی کام اور مسائل حل نہیں کریں گے اللہ کا شکر ہے کہ جماعت اسلامی کے نمائندوں نے اُن لوگوں کی سوچ کو بدل دیا ہے۔یونین کمیٹی 09 سیکٹر 11-ڈی میں انصار القریش کمیونٹی سینٹر کا قیام خوش آئند ہے جہاں علاقے کے لوگوں کی مختلف تقریبات کا اہتمام آسانی سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں نیو کراچی ٹاؤن کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے،ہم کوئی وعدے یا دعوے نہیں کرتے بلکہ جماعت اسلامی کے نمائندے عمل کرنے والے لوگ ہیں ہم وسائل کو رونا نہیں رورہے ہیں دستیاب وسائل میں نیو کراچی ٹاؤن کے مسائل اور ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے اس قلیل وقت میں نیو کراچی ٹاؤن میں پانچ لاکھ اسکوئر فٹ سڑکیں تعمیر کیں،جبکہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ پیور بلاک لگا کر سڑکیں اور اندرونی گلیاں تعمیر کی ہیں عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے اجڑے ہوئے پارکوں کو تزین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کیا جارہا ہے میں دعوے سے کہتا ہوں کہ گزشتہ 10 یا 15 سالوں میں نیو کراچی ٹاؤن میں اتنا کام نہیں ہوا ہے جو ہم نے سوا سال کے عرصے میں کر کے دیکھا یا ہے کیونکہ ہم بھی نیو کراچی میں رہنے والے جماعت اسلامی کے نمائندے ہیں اورجماعت اسلامی امانت اور دیانت کے ساتھ کام کرتی ہے جماعت اسلامی کی سیاست خدمت کی سیاست ہے الحمد اللہ جماعت اسلامی پر کسی بھی قسم کا کوئی داغ نہیں ہے اور عوام کی خدمت کے ساتھ ہمارے دامن صاف ہیں ہم عوام سے محبت کرتے ہیں اور انشاء اللہ نیو کراچی ٹاؤن میں یہ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب عوام کے مسائل کو حل کررہے ہیں جہاں ضرورت ہوتی ہے وہاں خود چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن مسائل کا جائزہ لینے جاتے ہیں اور فوری متعلقہ افسران کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کرتے ہیں۔ اس موقع پر یونین کمیٹی 09 ابوزر غفاری کے وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی نے علاقوں میں کام کروانے پر چیئرمین محمد یوسف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے عوامی خدمت سے سرشار ہیں اور انشاء اللہ عوام کی خدمت کا یہ جذبہ قائم رہے گا۔