Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوامی خدمت سے سرشار بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ چیئرمین محمد یوسف

نیو کراچی میں موجود واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جارہا ہے۔چیئرمین محمد یوسف

0

صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے اجڑے ہوئے پارکس و پلے گراؤنڈز کو آباد کیا جارہا ہے۔چیئرمین محمد یوسف

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کایونین کمیٹی نمبر 02 گلشن سعید کے چیئرمین احمر خان کے ہمراہ سیکٹر 5اے/3 میں قائم قائد پارک کا دورہ،اس موقع پریوسی وائس چیئرمین فیضان قریشی،یوسی اراکین،انچارچ بی اینڈ آر فیصل صغیر،انجینئر بی اینڈ آر صفدر،انجینئر بی اینڈ آر ساجد حُسین،ڈپٹی ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،سینئر افسر باغات جاوید جمال و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف قائد پارک میں جاری تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے پارکوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو جب اختیار ملا تو سب سے پہلے مرحلے میں نیو کراچی ٹاؤن میں موجود پارکوں کاجائزہ لیا جو نا مناسب دیکھ بھال اور عدم توجہ سے اجڑ چکے تھے ہم نے ان پارکوں کی بحالی کا بیڑہ اُٹھایا اور الحمد اللہ نیو کراچی کے تقریباً 16 پارکوں کو تزین و آرائش کے بعد بحال کرکے عوام کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ قائد پارک میں تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے جس میں پارک کی خوبصورتی کے لئے گراس کے ساتھ خوشنما اور پھولدار پودے لگائے گئے ہیں جبکہ جاگنگ ٹریک کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کے لئے دلفریب اور آرام دہ بینچز بنائی گئی ہیں پارک کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے مرکزی گیٹ پر خوبصورت فاؤنٹین اور بچوں کے لئے موٹو پتلو اور ذرافے کے خوبصورت مجسمے لگائے گئے ہیں ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام کو ہر طرح کی پریشانی سے بچا کر خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ قائد پارک کا جلد افتتاح کرکے نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کو ایک خوبصورت تحفہ دیا جائے گا۔

بعد ازاں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کمیٹی نمبر 2 گلشن سعید میں سیوریج کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے نئی ڈالی جانے والی لائنوں کا معائنہ کیا اس موقع متعلقہ افسران سے کام کی رفتار کو تیز کرنے اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی انہوں نے کہا کہ اس سیوریج لائن کی تبدیلی سے برسوں پُرانا سیوریج کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور یوسی چیئرمین احمر خان اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ ہمارے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمارے درمیان موجود ہیں۔

Comments
Loading...