Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کا محکمہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ، ایکسائز محصولات کو مزید فعال بنانے کی ہدایت

صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کے زیر صدارت محکمہ کا تعارفی اجلاس منعقد

0

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کا محکمہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ، ایکسائز محصولات کو مزید فعال بنانے کی ہدایت

کراچی : کراچی 04 دسمبر 2024 (ہینڈآؤٹ) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کے زیر صدارت محکمہ کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول محمد سلیم راجپوت سمیت سندھ بھر کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول محمد سلیم راجپوت نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا اور محکمے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ایکسائز محصولات کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔ مکیش کمار چاولہ نے محکمہ میں افرادی قوت کی کمی پورا کرنے کے لیے شفاف لائحہ عمل تیار کرنے اور سندھ کے سرحدی علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے چیک پوسٹیں بڑھانے کی بھی ہدایات دیں۔

انھوں نے کہا کہ منشیات کی برآمدگی کی صورت میں فوری ایف آئی آر درج کی جائیں اور گاڑیوں کی بائیومیٹرک رجسٹریشن کے نظام کو مزید عوام دوست بنایا جائے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے موبائل وین کی استعداد بڑھاکر کراچی سمیت صوبے بھر میں پیٹرولنگ کا عمل تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

Comments
Loading...