گورنر شپ یا وزارت ایم کیو ایم کو تحفتاً یا خیرات میں نہیں بلکہ واپس ملے مینڈیٹ پر ملی ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
یہ شہر آج بھی ترقی کا انجن اور ادب و ثقافت کا محور ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
خواہش اور کوشش ہے کہ یہ شہر اسلام آباد نہ صحیح دارالحکومت کا عکس ہی بن جائے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری کتب میلے کا دورہ، بعد ازاں ذرائع ابلاغ نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ شہر آج بھی ترقی کا انجن اور ادب و ثقافت کا محور ہے ابھی بھی ہم کتابوں کے عشق میں مبتلا ہیں تنقید نگار کہتے ہیں کہ اس قوم کی کتاب اور ادب سے دوستی ختم ہورہی ہے لیکن کراچی اس کی واضح نفی کرتا نظر آرہا ہے یہی کراچی کا اصل چہرہ اور ضمیر بھی ہے یہ شہر پاکستان کی بنیاد ہے اور رہے گا۔
صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ شہر اپوزیشن کا مزاج رکھتا ہے اگر موقع ملا ہے تو حکومت میں رہ کر حالات میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے سرکرداں بھی ہیں گورنر شپ یا وزارت ایم کیو ایم کو تحفتاً یا خیرات میں نہیں بلکہ واپس ملے مینڈیٹ پر ملی ہیں گورنر سندھ ایم کیو ایم کے نمائندے ہیں اتنا متحرک گورنر کبھی نہیں ملا اب جو بھی گورنر آئے گا وُہ پھنس جائے گا، اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ وفاق کے جو مدارس اور جامعات ہیں انہیں کراچی تک پہنچانا ہے خواہش اور کوشش ہے کہ یہ شہر اسلام آباد نہ صحیح دارالحکومت کا عکس ہی بن جائے۔
اس موقع پر اراکینِ مرکزی کمیٹی اور حق پرست ارکانِ اسمبلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔