Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ضیاء الحسن لنجار نے غلام نبی میمن کے ہمراہ آغا خان اسپتال کراچی کا دورہ کیا۔

احتجاجی دھرنوں کے دوران زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے انکی خیریت دریافت کی۔

0

ضیاء الحسن لنجار نے غلام نبی میمن کے ہمراہ آغا خان اسپتال کراچی کا دورہ کیا۔

کراچی : وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ آغا خان اسپتال کراچی کا دورہ کیا۔ احتجاجی دھرنوں کے دوران زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے انکی خیریت دریافت کی۔ موقع پر موجود سینیئر پولیس افسران کو زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔

وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ پولیس فوکل پرسن زخمی پولیس اہلکاروں کے ورثاء سے مستقل رابطوں کو یقینی بنائیں۔

آغا خان اسپتال میں ذیر علاج پولیس اہلکاروں میں ضیغم عباس متعینہ تھانہ ماڈل کالونی،ایاز خان متعینہ شاہین فورس اور نواز علی متعینہ ایس ایس یو شامل ہیں۔

Comments
Loading...