Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ٹاون چئیرمین عاطف علی خان کی ہدایت پر گلیوں میں سوئی گیس کی کھدائی کے بعد سڑک کو لیول کرنے کا کام جاری

سوئی گیس نئی لائین ڈالنے کا کام تیزی کے ساتھ جارئ ہے۔

0

ٹاون چئیرمین عاطف علی خان کی ہدایت پر گلیوں میں سوئی گیس کی کھدائی کے بعد سڑک کو لیول کرنے کا کام جاری

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں سوئی گیس کی جانب سے نئی گیس لائین ڈالنے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ جن جگہ مشین کی ضرورت ہے وہاں مشین سے کھائی کرائی جارہی ہے اور جہاں لیبر کی ضرورت ہے وہاں لیبر سے کھدائی کی جارہی ہے۔ ابھی مین لائین ڈالی جارہی ہے جس کے بعد اس میں گیس چھوڑ کر اس کو جیک کیا جائے گا۔ اس کے بعد گھروں کے کنیکشن اس سے جوڑے جائیں گے۔

ٹاون چئیرمین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان کے پاس کھدائی کے بعد بیک فلنگ کی وجہ سے سڑکیں کافی خراب ہونے کی شکایت موصول ہورہی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے عوامی مشکلات کا دیکھتے ہوئے جہاں جہاں کام مکمل ہوگیا ہے اس گلیوں اور شاہراہوں کو لیول کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ٹاون کی طرف سے ٹریکٹر کی مدد سے سڑکوں اور گلیوں کو لیول کرنے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

عوام کا اس اقدام پر جماعت اسلامی کا شکریہ۔

Comments
Loading...