Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر جنرل منیجرریحبلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی غلام علی مہرسے ملاقات

بلدیاتی نمائندوں کی رہنمائی سے جلد لائنوں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔جنرل مینجر سوئی سدرن گیس کمپنی

0

گیس لائنوں کی تنصیب سے عوامی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجرریحبلیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی غلام علی مہر،چیف انجینئر پی اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ کراچی محمدبخش رندکی ملاقات۔نیو کراچی ٹاؤن میں جاری گیس لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے گفتگو۔اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیرو دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں جاری گیس لائنوں کی تنصیب کے لئے کھدائی کے عمل سے عوام پریشان ہیں جبکہ کھدائی پر مامور عملہ اور کنٹریکٹر علاقہ مکینوں سے تعاون نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں اندرونی گلیوں میں مشینری کے زریعے کھدائی کی گئی جس کی وجہ سے پانی اور سیوریج کی لائنیں متاثر ہوئی ہیں اور سیوریج کا گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے ان عوامی شکایات پر ہم نے بھر پور ایکشن لیا اور مشینری کے زریعے کھدائی کے کام کو رکوایا۔

چیئرمین نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کی پریشانیوں کو مزید بڑھنے نہیں دیں گے لہذا گیس لائنوں کی تنصیب کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار پانی اور سیوریج لائنوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے اور کھدائی پر مامور عملے کو پابند کیا جائے کہ علاقہ مکینوں سے بھر پور تعاون کریں تاکہ گیس لائنوں کی تنصیب کا عمل بلا تعطل جاری رہے۔

اس موقع پر جنرل منیجرسوئی سدرن گیس کمپنی کراچی غلام علی مہر نے یقین دہانی کرائی کہ نیو کراچی ٹاؤن میں گیس لائنوں کی تنصیب سے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہواہے اور عوام کی پریشانی کو انشاء اللہ جلد ختم کرنے کے لئے حکمت عملی مرمت کرلی گئی ہے اور پانی اور سیوریج لائنوں کے حوالے سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے بھی رابطے میں ہیں اور جلد ان متاثرہ لائنوں کی مرمت و تبدیلی کو یقینی بنایا جائے گا۔بلدیاتی نمائندوں کی رہنمائی سے جلد لائنوں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

Comments
Loading...