Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہم نے 15 ہزار مین ہولز کورز اپنی مدد آپ کے تحت بنائے ہیں۔ منعم ظفر خان

یہ شہر آگے بڑھے گا جس کے نتیجے میں پورا ملک آگےبڑھے گا۔ منعم ظفر خان

0

ہم نے 15 ہزار مین ہولز کورز اپنی مدد آپ کے تحت بنائے ہیں۔ منعم ظفر خان

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا خطاب۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ یہ پھول محبت اور تازگی کی علامت ہیں جو معاشرے کا حسن نمایاں کرتے ہیں۔ کراچی پورے ملک میں اپنا ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ منی پاکستان صوبے کے بجٹ کا 95 فیصد ادا کرتا ہے۔ اس لئے یہ شہر اس چیز کا مستحق ہے کہ یہاں ایسی سرگرمیاں منعقد کی جائیں۔ جماعت اسلامی ایسی تمام سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ چند روز قبل ایک ننھا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا۔ ہم نے 15 ہزار مین ہولز کورز اپنی مدد آپ کے تحت بنائے ہیں۔ تا کہ دیگر کئی جانوں کو بچایا جا سکے۔ یہ شہر آگے بڑھے گا جس کے نتیجے میں پورا ملک آگےبڑھے گا۔ ضرورت اس چیز کی ہے کہ کوئی اس شہر کا ہاتھ تھامے۔

امیر ضلع قائدین انجینئر عبدالعزیز نے کہا کہ اس پھولوں کی نمائش سے کئی لوگوں کے چہروں پر خوشی ائی ہے۔ یہ ایک نیکی کا کام ہے جہان لوگ مہنگائی اور دیگر چیزوں سے پریشان ہیں۔ وہاں یہ عمل خوشی کا باعث بن رہا ہے۔ اس عمل پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ٹاون چئیرمین رضوان عبدالسمیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن کے منتخب نمائندوں کی محنت سے آج پارک گل و گلزار ہوچکے ہیں۔ ہم نے وعدہ کیا تھا انہیں بحال کرنے کا وہ آج پورا ہوا۔ یہاں آنے والی فیملیز خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ ہم اپنے اختیارات سے بڑھ کر لوگوں کیلئے کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جو وعدے کئے وہ پورے کریں گے۔

Comments
Loading...