Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ویوین ڈسینا نے چم درنگ کے لئے اپنی زندگی کا سب سے بڑی قربانی دے ڈالی

بگ بوس 18 میں فینالے ویک اور ٹائم گورڈ ٹاکس میں کوئی بھی جیت اپنے نام نہیں کرسکا۔

0

ویوین ڈسینا نے چم درنگ کے لئے اپنی زندگی کا سب سے بڑی قربانی دے ڈالی

تفصیلات کے مطابق بگ بوس 18 آخری مراحل میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے بگ بوس نے اپنے گھر والوں کو آخری ٹائم گورڈ اور فینالے وویک میں انٹری کے لئے ایک ٹاکس دیا۔ اس ٹاکس میں چم درنگ اور ویوین ڈسینا مدمقابل تھے۔ باقی تمام گھر والے ان لوگوں کی مدد کررہے تھے اور اس ٹاسک کے سنچالک رجت دلال تھے۔ مقابلہ شروع ہوا تو لوگوں نے اپنی ساتھی کی مدد کرنا شروع کردیا۔ ایک لڑکا اور ایک لڑکی آمنے سامنے تھے جس کی وجہ سے چم کو کافی مشکلات پیش آئیں اور چم کے ساتھیوں نے ووین کو اس کا زمہ دار ٹہرایا۔ ٹاسک مکمل ہوا تو رجت دلال نے ووین کو اس ٹاسک کا جیتنے والا بتایا۔

جس کے بعد ووین فینالے ویک اور آخری ٹایم گورڈ بننے والے تھے۔ لیکن بگ بوس کے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ ٹائٹل چم کو دے دیا جائے۔ چم نے یہ ٹائٹل لینے سے انکار کردیا جس کے بعد کوئی بھی آخری ٹائم گورڈ اور فنالے ویک میں داخل ہونے والا نہیں بن سکا۔ بگ بوس نے اس کی وجہ بھی بتائی کہ کوئی بھی اپنے لئے نہیں کھیل رہا تھا کسی کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں تھا۔ سب چارہے تھے کہ دوسرا جیت جائے اور وہ قربانی دینے والے محان انسان بن جائیں۔

ووین کے دوستوں نے ووین کو ایسا کرنے پر کافی کچھ سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔

Comments
Loading...