تھانہ سرجانی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 48 گرام آئس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
تھانہ سرجانی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی : ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، تھانہ سرجانی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے سیف المری مری گوٹھ کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 48 گرام آئس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں زبیر عثمان عرف ٹونتا ولد نیاز عثمان اور آیاز عثمان ولد نیاز عثمان شامل ہیں۔
جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔