شاہینہ شیر علی بلوچ نے ای ڈی پی اسکیم کے تحت شاہ علی گوٹھ سے مرغی خانہ، قائد آباد تک بننے والی سڑک کا جائزہ لیا۔
عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ شاہینہ شیر علی بلوچ
شاہینہ شیر علی بلوچ نے ای ڈی پی اسکیم کے تحت شاہ علی گوٹھ سے مرغی خانہ، قائد آباد تک بننے والی سڑک کا جائزہ لیا۔
کراچی : صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی بلوچ نے ای ڈی پی سکیم کے تحت شاہ علی گوٹھ سے مرغی خانہ، قائد آباد تک بننے والی سڑک کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین ڈی ایم سی ملیر جان محمد بلوچ، میونسپل کمشنر آغا سمیر خان درانی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر رحمت اللہ اربانی میمن، ایکس ای این فیصل شیخ، سب انجینئر مقصود خان، ممبر کونسل ملیر ٹاؤن نظر بلوچ، پی ایس اکبر حسن اور صوبائی ہائی ویز کے انجینئرز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران، متعلقہ حکام نے سڑک کی تعمیر کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی بلوچ نے سڑک کی تعمیر کے معیار اور رفتار پر زور دیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل عوام کے لیے سہولت کا باعث بنے گی۔ چیئرمین جان محمد بلوچ نے بھی سڑک کی تعمیر میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔