ایم کیو ایم عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ اقبال محسود
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود کی ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات
ایم کیو ایم عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ اقبال محسود
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے اہم ملاقات کی۔ جس میں تمام یوسیز میں پانی اور سیوریج کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران اقبال محسود نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو ان مسائل سے آگاہ کیا جو شہریوں کو درپیش ہیں، اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی اور سیوریج کے مسائل عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رہے ہیں اور ان کا بروقت حل انتہائی ضروری ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسائل کے حل کے لیے مستقل بنیادوں پر مشاورت اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اقبال محسود نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ یہ ملاقات عوامی مسائل کے حل کی طرف ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔