تھانہ منگھوپیر کے علاقے مشکی پاڑہ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ، سرچ آپریشن
کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جا رہا ہے۔
تھانہ منگھوپیر کے علاقے مشکی پاڑہ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ، سرچ آپریشن
کراچی : تھانہ منگھوپیر کے علاقے مشکی پاڑہ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن جاری ہے۔ کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔ کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او منگھوپیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او منگھوپیر ہمراہ نفری، لیڈیز اسٹاف اور شاہین فورس کے جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔