Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کونسلر حافظ شیراز احمد کی زیرنگرانی نیوکراچی ٹاؤن کے تعاون سے گلیوں کی صفائی کا عمل جاری

عوامی شکایت پر نیو کراچی ٹاون، یوسی 4 وارڈ 4 کے کونسلر کا فوری ایکشن۔

0

کونسلر حافظ شیراز احمد کی زیرنگرانی نیوکراچی ٹاؤن کے تعاون سے گلیوں کی صفائی کا عمل جاری

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی ٹاون یوسی4، سیکٹر 5 ایم کے علاقہ مکین کی شکایت پر فوری ایکشن۔ یوسی 4 وارڈ 4 کے کونسلر جناب حافظ شیراز احمد نے سندھ سولڈ ویسٹ میجمنٹ اور محکمہ سینیٹیشن نیو کراچی ٹاون سے رابطہ کیا اور علاقہ میں صفائی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

نیو کراچی ٹاون یوسی 4 چئیرمین محمد عامر اور نوجوان کونسلر وارڈ نمبر 4، حافظ شیراز احمد نے اپنی نگرانی میں واڑد 4 کی گلیوں میں جھاڑو لگوائی اور صفائی کے عمل کو یقینی بنایا۔ جس پر علاقہ مکین نے انکا شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...