تھانہ منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ملزمان قتل اور دوران ڈکیتی قتل کے متعدد واقعات میں مطلوب نکلے۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت سراج عرف ربڑی عرف بشیر ولد رب نواز اور صدیق ولد رب نواز خان (بمطابق برآمدہ شناختی کارڈ) کے ناموں سے ہوئی۔
تھانہ منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ملزمان قتل اور دوران ڈکیتی قتل کے متعدد واقعات میں مطلوب نکلے۔
کراچی : تھانہ منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ملزمان قتل اور دوران ڈکیتی قتل کے متعدد واقعات میں مطلوب نکلے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت سراج عرف ربڑی عرف بشیر ولد رب نواز اور صدیق ولد رب نواز خان (بمطابق برآمدہ شناختی کارڈ) کے ناموں سے ہوئی۔ ہلاک ملزم سراج عرف ربڑی نے ساتھی کے ہمراہ مورخہ 26 جولائی 2021 کو گلزار آباد واقع ایس ایم اسحاق سنیٹری پر فائرنگ کر کے ان کے 26 سالہ بیٹے محمد علی کو جاں بحق اور محمد اسحاق اور ان کے بھائی سراج الدین کو زخمی کیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 745/2021 بجرم دفعہ 302/324/34 ت پ والد اسحاق کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔
مورخہ 04 اپریل 2024 کو ملزمان نے نیا ناطم آباد کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 02 راہگیر شہری بنام محمد بشیر مغل اور سائیں داد کو فائرنگ کر کے جاں بحق اور 01 شہری غلام مصطفیٰ کو زخمی کیا تھا۔ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ملزم کا ایک ساتھی شاہد ولد سید کلام موقع سے گرفتار، جبکہ ہلاک ملزم سراج عرف ربڑی ساتھی سمیت فرار ہو گیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 249/2024 بجرم دفعہ 353/324/302/34 7اے ٹی اے آر/ڈبلیو تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔
ہلاک ملزمان نے پولیس مقابلے سے قبل بھی دو راہگیر شہری محمد حسن اور الحاق کو دو مختلف وارداتوں کے دوران اپنا نشانہ بنایا تھا، جن کی جانب سے ہلاک ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ مزید کچھ دیر قبل شہری حسن سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور شہری الحاق سے چھینی گئی نقدی رقم بھی ہلاک ملزمان کے قبضے سے برآمد ہوئی ہے۔ ہلاک ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے جبکہ ہلاک ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔