Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

خصوصی بچوں پر توجہ دینا اور انہیں معاشرے میں ان کا جائز حق دلوانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ہفتہ کے روز ٹرانفورمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔

0

خصوصی بچوں پر توجہ دینا اور انہیں معاشرے میں ان کا جائز حق دلوانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سعید غنی

کراچی : وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ہفتہ کے روز ٹرانفورمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے بانی ڈاکٹر محمد عمران یوسف اور کوآپریٹ کمیونٹی مینیجر فرح صادق خان نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ دورے میں معروف صنعتکار دانش خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر کو ٹرانفورمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی کے اغراض و مقاصد، یہاں دی جانے والی 150 سے زائد خصوصی بچوں کو تربیت و ان کے علاج معالجہ سمیت دیگر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ادارے کے بانی ڈاکٹر محمد عمران یوسف نے بتایا کہ یہ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کا پہلا ادارہ ہے جو 100 فیصد بچوں کو مفت تعلیم و تربیت اور ان کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتا ہے جبکہ اس معیار کے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے جو ادارے ہیں وہ فی بچہ 10 ہزار ڈالر تک کی فیس وصول کرتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ خصوصی بچوں پر توجہ دینا اور انہیں معاشرے میں ان کا جائز حق دلوانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ٹرانفورمیشن انٹرنیشنل سوسائٹی اس ذمہ داری کو جس انداز میں پورا کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے یہاں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی اور ان میں گھل مل گئے اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔

Comments
Loading...