Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سماجی رہنما عمیر عثمانی سے شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او عابد حسین شاہ کی اہم ملاقات

ملاقات میں شادمان ٹاون سیکٹر 14بی کے رہائشیوں نے بھی شرکت کی۔

0

سماجی رہنما عمیر عثمانی سے شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او عابد حسین شاہ کی اہم ملاقات

کراچی : نارتھ ناظم آباد، شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او عابد حسین شاہ نے سماجی رہنما عمیر عثمانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں شادمان ٹاون کے رہائشیوں نے بھی شرکت کی۔ جن میں عدنان قریش خان، ریحان صاحب، احمر صاحب، کونسلر منیب وسیم، اوزیر صاحب جاوید صدیقی اور دیگر شامل تھے۔

اس ملاقات میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مل کرکام کرنے پر بات ہوئی۔ رمضان میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اس کو کیسے روکا جائے اس حوالے سے بھی بات ہوئی۔ پولیس اور عوام مل کر ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کام کریں گے۔ تاکہ شادمان ٹاون میں رہنے والوں کو چوری اور اسٹریٹ کرائم سے نجات مل سکے۔

Abid Hussain Shah Hold and Important Meeting with Umair Usmani at His House
Abid Hussain Shah Hold and Important Meeting with Umair Usmani at His House

اس کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر بھی بات ہوئی۔ شاہراہ نورجہاں ایس ایچ او عابد حسین شاہ نے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص نظر آئے جس پر شک ہو تو آپ فورا ہمیں اطلاع کرسکتے ہیں۔ گرشت پر موجود پولیس والے فورا اس کو دیکھیں گے۔

Comments
Loading...