Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حافظ آبش صدیقی کو ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی منتخب کردیا گیا۔

0

حافظ آبش صدیقی کو ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی منتخب کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ارکان کی رائے کے بعد ناظم صوبہ سندھ نے ناظم حلقہ کراچی حافظ آبش صدیقی کو ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی منتخب کردیا گیا۔ اراکین اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے سیشن 2025-26 کے لیے برادر “حافظ آبش صدیقی” کو ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی منتخب کیا ہے۔ کراچی الرٹ نیوز کی جانب سے انکو بہت بہت مبارک باد امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری کو پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے۔ اللّٰہ تعالیٰ استقامت عطا فرمائے۔
(آمین)۔

حافظ آبش صدیقی ، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی میں کافی مقبولیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے بہت سی جگہ طلبہ کے لئے آواز بلند کی اور ساتھ ساتھ جہاں ضرورت پیش آئی وہاں دھرنے بھی دئیے۔

Comments
Loading...