نارتھ ناظم آباد ٹاون چئیرمین عاطف علی خان کی ہدایت پر یوسی 1 کو مکمل روشن کرنے کا کام تیزی کے ساتھ جاری
سیکٹر 11سی2 کے مختلف مقام پر لائیٹ لگا کر روشن کردیے گئے
نارتھ ناظم آباد ٹاون چئیرمین عاطف علی خان کی ہدایت پر یوسی 1 کو مکمل روشن کرنے کا کام تیزی کے ساتھ جاری
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 1، سیکٹر 11 سی 2 سے ٹاون چئیرمین کو پول پر لائیٹ ناہونے کی شکایت موصول ہورہی تھی۔ اس کو دیکھتے ہوئے ٹاون چئیرمین نے ہدایت دی کہ سیکٹر کو روشن کیا جائے۔ بروز جمعہ 20 فروری 2025 کو ٹاون کی طرف سے مختلف مقام پر لائیٹ لگانے کا عمل شروع کردیا گیا۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 1 سیکٹر 11سی2 میں آج شاہد صاحب کی نگرانی میں مختلف مقام پر لائیٹ لگائ گئی۔ جس پر علاقہ مکین نے ٹاون چئیرمین عاطف علی خان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ علاقہ میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ لیکن اب سیکٹر کافی حد تک روشن نظر آرہا ہے۔
