Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ماریہ اپارٹمنٹ کے مکینوں نے اس ماہ رمضان میں اپنے مساٸل سے آگاہ کیا

ماریہ اپارٹمنٹ کے رہائشیوں کی ٹاون آفس آمد

0

ماریہ اپارٹمنٹ کے مکینوں نے اس ماہ رمضان میں اپنے مساٸل سے آگاہ کیا

کراچی : ماریہ اپارٹمنٹ کے رہائشیوں کی ٹاون آفس آمد۔ جوائنٹ ٹاون آرگنائزر فیضان اقبال، ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد سے ملاقات کی۔ ماریہ اپارٹمنٹ کے مکینوں نے اس ماہ رمضان میں اپنے مساٸل سے آگاہ کیا۔ ماریہ اپارٹمنٹ میں کافی عرصے سے گیس کی فراہمی نہیں آرہی تھی۔

ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد نے انکے مسائل سنے اور سوئی گیس کمپنی کے جی ایم کامران صاحب سے فلفور رابطہ کیا اور ماریہ اپارٹمنٹ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس گھمبیر مسئلہ کو ترجیحی بنیاد پر حل کرانے کے حوالے سے بات کی۔
الحمدللہ گیس کی بحالی کا کام اسٹارٹ کر دیا گیا۔ ماریہ اپارٹمنٹ کے مکینوں نے ایم کیو ایم پاکستان کا ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر جوائنٹ ٹاون آرگنائزر فیضان اقبال، ٹاؤن ممبر آصف احمد، فیصل علی خان، یوسی 16 کے آرگنائزر عدیل بابو، جوائنٹ دانش بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...