Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پانی زندگی ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پانی کے عالمی دن پر پیغام

0

پانی زندگی ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سید مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پانی کے عالمی دن پر پیغام۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ زمین کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے پانی کے وسائل کی حفاظت ضروری ہے۔ پانی کے ضیاع کو روکیں، اپنی نسلوں کے لیے محفوظ مستقبل یقینی بنائیں۔ سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، زراعت اور معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ پانی کا بحران کے باعث سندھ کے کسان اور ماہی گیر مشکلات کا شکار ہیں۔ دریائے سندھ کے بہاؤ میں کمی ہے، لاکھوں لوگوں کا روزگار داؤ پر لگ گیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم نے دریائے سندھ کا وجود خطرے میں ڈال دیا ہے۔ دریائے سندھ کی خشک لہریں، زندگی اور زراعت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ سندھ کے پانی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے منصوبوں پر سندھ حکومت اور عوام کو شدید تحفظات ہیں۔ دریائے سندھ پر نئے کینال بنانے کا فیصلہ پانی کے بحران کو مزید سنگین بنا دے گا۔ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے سندھ میں قحط کا خدشہ ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ ہم دریائے سندھ کے محافظ ہیں اور پانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی ہمیشہ فرنٹ پر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی زرخیز زمین کے لیئے پانی دستیاب نہیں! نئے کینال کیسے بنائے جارہے ہیں؟ دریائے سندھ کا پانی کئی سالوں سے انڈس ڈیلٹا تک نہیں پہنچا، لاکھوں ایکڑ اراضی سمندر برد ہوگئی ہے۔ پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، تا کہ سب کو اپنے حصے کا پانی مل سکے۔ سندھ حکومت نے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کر ہے۔ پانی کے بغیر زندگی ممکن نہیں، آئیں عہد کریں کہ ہم پانی کے ہر قطرے کی حفاظت کریں گے۔

Comments
Loading...