ریحان اکرم اور جمال احمد کی واٹر کارپوریشن میں اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن کے حوالے سے اہم میٹنگ
اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس
ریحان اکرم اور جمال احمد کی واٹر کارپوریشن میں اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن کے حوالے سے اہم میٹنگ
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن سے ایک بڑے علاقہ کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ حالہ کہ اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن نیوکراچی ٹاون میں موجود ہے لیکن پھر بھی ابھی تک وہ نارتھ ناظم آباد ٹاون کے یوسی 1، 2 اور 4 کو پانی فراہم کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس گرمی میں پرانی کی سپلائی میں بڑا دورانیہ ہونے کی وجہ سے عوام کافی زیادہ پریشان نظر آتی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے منتخب ایم پی اے ریحان اکرم اور ایم پی اے جمال احمد نے عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے واٹر کارپوریشن کے نمائیندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ جس میں ریحان اکرم نے پانی کی سپلائی کے سیڈول کو تبدیل کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔ انہوں نے پمپنگ اسٹیشن پر لائیٹ ناہونے کے حوالے سے بھی بات کی۔
واٹر کارپوریشن نے ان کی بات کو سنا اور جلد اس پر عمل درآمد کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ریحان اکرم نے کہا ہم کو عوام کی تکلیف کا اندازہ ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔