Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اے پی ایم ایس او کے مطالبے پر چیئرمین انٹر بورڈ چیئرمین غلام حسین سوہو کا اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اے پی ایم ایس او کے سینئر جوائنٹ انچارج ریحان شاہ کی چئیرمین انٹر و میٹرک بورڈ کراچی سے ملاقات، انٹرمیڈیٹ کے اسکروٹنی رزلٹ اور مارک شیٹ کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار

0

اے پی ایم ایس او کے مطالبے پر چیئرمین انٹر بورڈ چیئرمین غلام حسین سوہو کا اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

کراچی : آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سینئر جوائنٹ انچارج ریحان شاہ اور مرکزی رکن رانا ولید نے چیئرمین انٹر و میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین سوہو سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کراچی کے تعلیمی نظام اور انٹر بورڈ کے حالیہ اسکروٹنی رزلٹ پر گفتگو ہوئی، ریحان شاہ نے انٹرمیڈیٹ کے اسکروٹنی رزلٹ میں تاخیر اور طلبہ کو تاحال مارک شیٹ کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا اور چیئرمین انٹربورڈ سے اسکروٹنی رزلٹ پر تاخیر پر کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین انٹربورڈ نے اے پی ایم ایس او کے مؤقف کی تائید کرتے ہوۓ اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دینے کا وعدہ کیا اور انٹر بورڈ کے ورکنگ میکانزم کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments
Loading...