Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

صارفین کے حقوق کیلئے سول سوسائٹی کے پلیٹ فارم کو متحرک کرنا ہوگا۔ کاشف سعید شیخ

چینی، پیٹرول و بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف نیشنل کنزیومر موؤمنٹ کے وفد کی امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید سے ملاقات

0

سندھ میں مہنگائی کی اصل وجہ سرکاری بے ضابطگی ہے۔ نیشنل کنزیومر موؤمنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ سے قباء آڈیٹوریم میں نیشنل کنزیومر موؤمنٹ سندھ کے صدر سید شہزاد مظہر، نائب صدر شیخ ارشد و محسن وہرہ نے چینی، پیٹرول و بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ملاقات اپنی تشویش اور صارفین کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد نے صوبائی امیر کو بتایا کہ اندرون سندھ پرائس کنٹرول کی صورتحال بہت خراب ہے سندھ میں مہنگائی کی اصل وجہ سرکاری بے ضابطگی ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں عدم استحکام کی وجہ سرکاری سطح پر غفلت ہے۔ دکانداروں کو من مانی قیمتوں کی وصولی کی کھلی چھوٹ ہے سرکاری نرخ کی کوئی اہمیت نہیں ہے مجاز اتھارٹی اور مقامی سیاسی بھتہ خوروں کے رشوت کا سسٹم قائم ہے عام شہری ہر ضلع میں قائم کنزیومرکورٹس کی افادیت سے قطعی انجان ہیں اسی طرح ڈپٹی کمشنر کے ماتحت کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور پرائس کنٹرول کے ادارے بھی غیر فعال ہیں-

جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید نے کہا کہ سندھ میں بڑے پیمانے پر صارفین کے حقوق کی اگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے، مقامی مارکیٹوں میں سرکاری نرخ کی پابندی سے مصنوعی مہنگائی ختم ہو سکتی ہے سندھ کے ہر ضلع میں قائم کنزیومر پروٹیکشن کورٹس اور کونسلز کی جانکاری کے لیے سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کے پلیٹ فارم کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کے ماتحت قائم کاغذی اور ڈمی کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کے کردار کو بے نقاب کرنے کی بھی ضرورت ہے- جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ اگر پرائز کنٹرول کا ادارہ اپنا کام صحیح طرح سے انجام دے تو مہنگائی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نیشنل کنزیومر موومنٹ پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کریں عوام کو اگاہی کے ساتھ ساتھ اداروں کو بھی رپورٹس اور خطوط ارسال کریں اور کمشنرز / ڈپٹی کمشنرز سے بھی ملاقاتوں کے ذریعے توجہ دلائیں اس سلسلے میں جماعت اسلامی نیشنل کنزیومر موومنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

Comments
Loading...