Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہِ نور جہاں پولیس کی کارروائی ، فائرنگ کرنے والا سیکورٹی گارڈ گرفتار

0

شاہراہِ نور جہاں پولیس کی کارروائی ، فائرنگ کرنے والا سیکورٹی گارڈ گرفتار

کراچی : شاہراہِ نور جہاں پولیس کی کارروائی۔ فائرنگ کرنے والا سیکورٹی گارڈ گرفتار۔ تھانہ شاہراہِ نور جہاں پولیس نے سیکٹر 14-اے شادمان ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث سیکورٹی گارڈ مشتاق ولد عبدالکریم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

واقعے میں شہری معشوق ولد اللہ ڈنو شدید زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر فوری کارروائی کی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments
Loading...