ڈسکو موڑ ٹریفک انٹرسیکشن پر نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے لیے کام جاری
ڈسکو موڑ ٹریفک انٹرسیکشن پر نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے لیے کام جاری
کراچی : شہر بھر میں مختلف مقام پر کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی جانب سے ٹریفک سگنلز کی آٹومیشن، اپ گریڈیشن اور انسٹالیشن کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
اس حوالے سے اے ڈی پی اسکیم، کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کراچی میں ٹریفک سگنلز کی آٹومیشن، اپ گریڈیشن اور انسٹالیشن ٹریفک انجینئرنگ بیورو، کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ٹریفک انجینئر وقاص احمد کی نگرانی میں ڈسکو موڑ ٹریفک انٹرسیکشن، نارتھ ناظم آباد پر نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے لیے جیومیٹرکل امپرومنٹ اور سول ورکس کا کام جاری ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ کام کو جلد ہی مکمل بھی کرلیا جائے گا۔ اس سے عوام کو ٹریفک جام میں کھڑے رہنے سے جو مشکلات ہوتی تھیں وہ ختم ہو جائیں گی۔ ڈسکو موڑ پر آئے دن ٹریفک جام رہتا ہے جس کی وجہ سے عوام کو کافی زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔