ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کےوفد کی کراچی پولیس آفس میں ملاقات
آخر میں وفد کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ اور روایتی اجرک پیش کی گئی۔
کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے 30 رکنی وفد نے صدر منہاج گلفام کی قیادت میں کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ایسوسی ایشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ عمر عارف، مظفر، خالد خان سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال، تاجروں کو درپیش مسائل اور موبائل مارکیٹوں میں سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مسائل غور سے سن کر ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی۔
آخر میں وفد کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ اور روایتی اجرک پیش کی گئی