Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد ہماری تعداد 146 ہوگئی ہے

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہماری مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ اس کے نتیجے میں وزیراعظم کے لیے امیدوار کا اتفاق رائے اور مشاورت سے اعلان ہوگا۔

0

آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد ہماری تعداد 146 ہوگئی ہے

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن) عطا تارڑ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب میں ہمارے پاس سادہ اکثریت موجود ہے پنجاب سے آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد ہماری تعداد 146 ہوگئی ہے اور انشاءاللہ یہ تعداد آج 150 تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آذاد ایم این ایز میں سے 2 ایم این اے ہمیں جوائن کرچکے ہیں اور انشاءاللہ آج اور کل مزید ایم این ایز بھی شمولیت اختیار کریں گے۔ایم پی ایز کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے اگلے 2 دن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہماری مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ اس کے نتیجے میں وزیراعظم کے لیے امیدوار کا اتفاق رائے اور مشاورت سے اعلان ہوگا۔ دھاندلی کا تاثر نہیں چلے گا ، فارم 47 کی تیاری فارم 45 کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ دھاندلی کرنی ہوتی تو سعد رفیق ،رانا ثناءاللہ اور روحیل اصغر کو شکست نہ ہوتی۔ سیاسی نابالغوں نے صرف 25 فیصد نتائج پر فتح کا اعلان کردیا تھا۔

Comments
Loading...