شادمان ٹاون 14اے ابدل پارک کا برا حال رہائشی چرسیوں سے پریشان
شہری اپنی مدد آپ کے تحت کام کرانے پر مجبور، حکومت سے نظر ثانی کی اپیل
شادمان ٹاون 14اے ابدل پارک کا برا حال رہائشی چرسیوں سے پریشان
کراچی: شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے ابدل پارک کی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین کافی پریشان نظر آتے ہیں۔ لوگوں کو کہنا ہے کہ پچھلی حکومت میں کچھ کام ہو جایا کرتا تھا لیکن اب وہ بھی نہیں ہورہا ہے جب سے حکومت تبدیل ہوئی ہے۔
ابدل پارک کے دروازے کو ٹھیک کرانے کے لئے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اقدام اٹھایا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے رات کئے یہاں چرسی آجاتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین کافی پریشان نظر آتے ہیں۔
حکومت سندھ، ڈی سی طاحہ سلیم صاحب سے درخواست ہے کہ وہ اس پارک کی طرف اپنی نظر کریں اور اس کو بچوں کو کھیلنے کے لئے ایک گراونڈ میں تبدیل کریں۔