Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا عوامی شکایات پر فوری ایکشن۔

چیئرمین محمد یوسف کی ہدایت پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کا نارتھ کراچی سیکٹر 08 اور09 میں تباہ حال لائنوں کا جائزہ۔

0

سوئی گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کی غفلت اور لاپروائی سے علاقہ تالاب کا منظر پیش کررہا ہے۔ وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر

کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا عوامی شکایات پر فوری ایکشن۔سوئی گیس لائنوں کی تنصیب سے واٹر اینڈ سیوریج لائنیں تباہ۔چیئرمین محمد یوسف کی ہدایت پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کا نارتھ کراچی سیکٹر 08 اور09 میں تباہ حال لائنوں کا جائزہ۔ اس موقع پریوسی کونسلر سیف،بی اینڈ آر آئی آر سی نادر خان،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ ریسکیو کامران اختراورعلاقہ معززین بھی موجود تھے۔

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے تباہ حال واٹر اینڈ سیوریج لائنوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کمپنی کے ٹھیکیداروں کی ٖغفلت اور لاپروائی سے علاقہ تالاب کا منظر پیش کررہا ہے اور علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے علاقہ مکینوں کی شکایات پر آج یہاں کا دورہ کیا اور متعلقہ محکمے اور افسران کو ان تباہ حال لائنوں کی مرمت کرکے بحال کرنے کی ہدایت دیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی لائنوں کی تنصیب کی وجہ سے ہر سڑک اور گلی کھودی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں دوسری طرف واٹر اینڈ سیوریج کی لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ بھی ہورہی ہے جو عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔لہذا سوئی گیس کمپنی کے ذمہ داران اس بات کا خاص خیال رکھیں تاکہ عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ نا ہو۔

بلدیاتی نمائندے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لے رہے ہیں اور متاثرہ لائنوں کی مرمت و بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان مبارک کی آمد آمد ہے سوئی گیس کمپنی جلد از جلد لائنوں کی تبدیلی کا کام مکمل کرے۔

Comments
Loading...