ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ محظور علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری
کراچی : ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ محظور علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ آج کا گرینڈ کومبنگ آپریشن بدر کمرشل کے علاقے میں، تھانہ درخشاں کی حدود میں کیا گیا۔
آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی اوز صدر، کلفٹن اور درخشاں نے کی، جبکہ تھانہ بوٹ بیسن، صدر، درخشاں، کلفٹن، آرٹلری میدان اور ساحل کے ایس ایچ اوز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ حصہ لیا۔ علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کیے گئے، اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ہوٹلز، دکانوں، عارضی پناہ گاہوں اور رہائشی مکانات کی مکمل تلاشی لی گئی۔
تفصیلات:
ایس ڈی پی اوز = 03
ایس ایچ اوز = 06
ہیڈ کانسٹیبل / کانسٹیبل = 32
انٹیلی جنس اسٹاف = 02
تلاش ڈیوائس آپریٹرز = 01
یہ آپریشنز جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔