ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی طور پر معاشرتی ترقی کا ضامن ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ
سلیم واحدی آڈیٹوریم، ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے مورال کو بلند رکھنے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد
ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی طور پر معاشرتی ترقی کا ضامن ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ
کراچی : سلیم واحدی آڈیٹوریم، ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے مورال کو بلند رکھنے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد
سلیم واحدی آڈیٹوریم، ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن، کراچی میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈی آئی جی ٹریفک جناب احمد نواز چیمہ، ایس ایس پی ٹریفک سہائی عزیز، ٹریفک افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد ٹریفک اہلکاروں کے مورال کو بلند کرنا تھا۔ ٹریفک اہلکاروں کی موٹیویشن کے لیے معروف موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر محمد حنیف نے تقریب میں ٹریفک پولیس کو موٹیویشن دی، جس میں انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت، اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دی اور ڈیوٹی کے دوران پریشر اور ٹینشن سے بچنے کے طریقے اور مشقیں بتائیں۔ ٹریفک اہلکاروں نے سیشن میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اہم رہنمائی حاصل کی۔
نمایاں کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد کی تقسیم۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے یکم جنوری تا 15 جنوری کے دوران جاری ٹریفک کیمپین میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ اعزازات حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
۔1. ڈی ایس پی فہمیدہ عباسی
۔2. ایس او دل نواز
۔3. اے ایس آئی راہب علی
۔4. ڈی ایس پی طاہر خان
۔5. ایس او محمد قاسم
۔6. اے ایس آئی صدیق اقبال
۔7. ایس او نثار احمد
۔8. پولیس کانسٹبل محمد علی (کتے کے حملے سے بچے کو بچایا)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی طور پر معاشرتی ترقی کا ضامن ہے۔ انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور دوران ڈیوٹی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون ضروری ہے۔ عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، جس سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایس ایس پی سہائی عزیز نے اپنے خطاب میں افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام کو مزید بہتر خدمات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے مزید آگاہی مہم چلانے پر بھی زور دیا۔