کراچی شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل صارفین نے ٹیوٹر پر لکھنا شروع کردیا
صارفین نے انٹرنیٹ بند ہونے کو ایک سازش قرار دے دیا۔
کراچی شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل صارفین نے ٹیوٹر پر لکھنا شروع کردیا
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ آج کل کی زندگی کا وہ حصہ بن گیا ہے کہ صارفین اس کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتے ہیں۔ بہت سارے انٹرنیٹ سروس دینے والوں نے کہا کہ جیسے ہی انٹرنیٹ بند ہوتا ہے صارفین فون کرکر کے پریشان کرنا شروع کردیتے ہیں۔
آج کراچی شہر میں ایسا ہی ایک واقع دیکھنے میں آیا جب اچانک شہر بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ موبائل پر ڈیٹا بھی نہیں چل رہا ہے۔ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس دینے والوں نے بتایا کہ بغیر کسی اطلاع کے انٹرنیٹ سروس بند ہوجانے کی وجہ سے صارفین نے انکو پریشان کرنا شروع کردیا۔
جن لوگوں کی ٹیوٹر یا ایکس تک رسائی ہوئی انہوں نے سوشل میڈیا ایپ پر کچھ ایسا لکھا۔