کس ملک کا انٹرنیٹ سب سے زیادہ تیز ہے؟ رپورٹ
کیا آپ کے ملک کا نام 10 تیز ترین انٹرنیٹ والے ملکوں میں ہے کہ نہیں ؟؟؟
کس ملک کا انٹرنیٹ سب سے زیادہ تیز ہے؟ رپورٹ
تفصیلات کے مطابق ملک کے لحاظ سے انٹرنیٹ کی اوسط رفتار پوری دنیا میں نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہے۔ عام طور پر، امیر ممالک میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار زیادہ ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ اپنے انفراسٹرکچر میں زیادہ پیسہ لگانے کے قابل ہوتے ہیں۔
مثال کے طور پر، یورپ اور شمالی امریکہ کے ممالک میں دنیا کے دیگر حصوں کے مقابلے میں انٹرنیٹ کی اوسط رفتار زیادہ ہے۔ وسائل اور سرمایہ کاری کی کمی کی وجہ سے جب انٹرنیٹ کی رفتار کی بات آتی ہے، تو ترقی پذیر ممالک اکثر باقی دنیا کے ساتھ رہنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔
انٹرنیٹ آج سب کی ضرورت بن چکا ہے۔ پھر بھی دنیا میں کچھ ایسے ممالک موجود ہیں جو ابھی بھی انٹرنیٹ جیسی سہولت سے محروم ہیں۔ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال کرونا وائرس کے بعد سے اور زیادہ ہوگیا ہے۔ دنیا کو جہاں کرونا وائرس نے نقصان پہنچایا وہی اوسی دنیا کے لوگوں کو انٹرنیٹ کا استعمال کرنا بھی سیکھادیا ہے۔
دنیا بھر میں 10 ایسے ممالک جو سب سے زیادہ تیز ترین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
- موناکو
- سنگاپور
- چلی
- ہانگ کانگ
- چین
- سوئٹزرلینڈ
- فرانس
- ڈنمارک
- رومانیہ
- تھائی لینڈ
اب آتے ہیں ان ممالک کی طرف جو ایشا میں موجود ہیں اور اس لسٹ میں ان کا کون سا نمبر ہے۔
افغانستان اس لسٹ میں 174 نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش اس لسٹ میں 105 نمبر پر ہے۔ بھارت اس لسٹ میں 81 نمبر پر ہے۔ ایران اس لسٹ میں 145 نمبر پر ہے۔ ایراق اس لسٹ میں 115 نمبر پر ہے۔ پاکستان اس لسٹ میں 159 نمبر پر ہے۔
دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ والے ممالک موناکو، سنگاپور، چلی، ہانگ کانگ، چین، سوئٹزرلینڈ، فرانس، ڈنمارک، رومانیہ اور تھائی لینڈ ہیں۔