Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

وقاص کی پریڈی پولیس کی حراست میں پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔ جاوید صدیقی

دو مہینے میں تین تاجروں کی لاشیں ملنا ایک لمحہ فکریہ ہے۔ جاوید صدیقی

0

وقاص کی پریڈی پولیس کی حراست میں پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔ جاوید صدیقی

تفصیلات کے مطابق صدر آل تاجران سندھ اتحاد جاوید صدیقی نے موبائل مارکیٹ کے تاجر، وقاص کی پریڈی پولیس کی حراست میں پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقاص مرحوم کے خاندان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ آل تاجران سندھ اتحاد کی پوری کابینہ ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو مہینے میں تین تاجروں کی لاشیں ملنا ایک لمحہ فکریہ ہے۔ عوام اپنے گھروں کی دیلیز پر محفوظ ہے اور نہ تاجر اپنی دکانوں اور کارخانوں میں۔ جاوید صدیقی نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ وقاص مرحوم کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Comments
Loading...