ماریہ لگژری فلیٹ، سڑک کی تعمیر کے دوران تمام غیر قانونی پانی کے کنیکشن سامنے آگئے
سڑک کے دوسری ططرف سے 2 انچ کے پائیپ ڈال کر پانی کے کنیکشن لیے گئے ہیں۔
ماریہ لگژری فلیٹ، سڑک کی تعمیر کے دوران تمام غیر قانونی پانی کے کنیکشن سامنے آگئے
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 02، وارڈ نمبر 01 میں موجود ماریہ لگژری فلیٹ جو ناگن چورنگی پر موجود ہیں۔ وہاں ولڈبینک کے فنڈز سے سڑک کی تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ یہاں کلک کمپنی کام کرارہی ہے۔، جب انہوں نے نئی سڑک ڈالنے کے لئے پرانی سڑک کو اکھاڑا تو کچھ ایسا سامنے آیا جو کسی کے بھی علم میں نہیں تھا۔
سڑک کی دوسری طرف سے لمبے لمبے دو انچ کے پائیپ ڈال کر پانی کی لائین سے کنیکشن لئے گیئے اور وہ کنیکشن ماریہ لگژری فلیٹ میں دروازے سے اندر لے جائے گئے ہیں۔ پانی کے دن ان پائیپ سے پانی بہہتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے پہلے والی سڑک کو نقصان ہوا اور اب یہاں نئی سڑک ڈالی جارہی ہے تو اس کو بھی نقصان ہوگا۔

ان کنیکشن کی وجہ سے آگے موجود ماریہ ہومز میں پانی کی شدید قلت موجود ہے اور وہاں وہنے والے پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
ایک جگہ تو جب پائیپ سامنے آیا تو اس کے ساتھ ساتھ بجلی کا تار بھی ڈالا ہوا تھا۔ اب یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ یہ بجلی کہاں سےاور کیوں چوری کی جارہی ہے اور اتنا لمبا تار زمین میں کیوں ڈالا گیا ہے۔
سب سے تعجب کی بات یہ ہے کہ منیب وسیم صاحب جنہوں نے جماعت اسلامی کے پینل سے بلدیاتی الیکشن لڑا اور جیت کر کامیاب ہوئے۔ کونسلر منیب وسیم نے ابھی تک اس جگہ کا ناتو دورہ کیا ہے اور نا ہی اس پر کسی ادارے کے ساتھ بات کی اور ناہی یوسی کی طرف سے اس پر کوئی ایکشن لیا گیا ہے۔
رات و رات سارے کنیکشن جو کٹ گئے تھے دوبارہ جوڑ لئے گئے اور نئی سڑک کے گھڑے میں دبا دئیے گئے ہیں۔ تاکہ خاموشی سے سڑک ڈال جئے اور کسی کو پتہ بھی ناچلے۔

واٹر بورڈ اور کے-الیکٹرک ادارے میں سے بھی کسئ نے اس جگہ کا کوئی دورہ بھی نہیں کیا ہے۔