عوام کو علاج و معالجے کا ریلیف اولین ترجیح ہے۔ قرۃ العین ملک
انشاءاللہ عنقریب سی بی سی کی سہولت ضلع بھر کے دیہی مرکز صحت میں جبکہ تلہ گنگ کے ڈی ایچ کیو میں ڈائلسز کی دو مشینیں رکھوا دی جائیں گی
عوام کو علاج و معالجے کا ریلیف اولین ترجیح ہے۔ قرۃ العین ملک
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال محترمہ قرۃ العین ملک صاحبہ نے تحصیل چوا سیدن شاہ میں بشارت اور دھمن کے دیہی مراکز صحت کا دورہ کیا۔
دورہ کے دوران انہوں نے وہاں موجود اسٹاف کے ساتھ ساتھ مریضوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ دیہات میں بھی عوام کو ای ایم آر، الٹراساونڈ، ایکس رے ٹیسٹوں جیسی صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، انشاءاللہ عنقریب سی بی سی کی سہولت ضلع بھر کے دیہی مرکز صحت میں جبکہ تلہ گنگ کے ڈی ایچ کیو میں ڈائلسز کی دو مشینیں رکھوا دی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورا دن مریضوں، ڈاکٹرز اور ہیلتھ کثیر سٹاف کے ساتھ وقت گزارا، مسائل پوچھے، حل کے احکامات دئیے، براہ کرم ضلعی انتظامیہ کو ہسپتالوں میں انتظامات کے حوالے سے اپنے فیڈ بیک سے آگاہ کرتے رہیں، عوام کو علاج و معالجے کا ریلیف اولین ترجیح ہے